گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 3 ہزار 191 کیسز، 93 افراد جاں بحق

اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے مزید 3 ہزار 191 کیسز سامنے آگئے، جب کہ 93 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔
نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 25 ہزار 527 ٹیسٹ کیے گئے۔
خیال رہے کہ مجموعی طور پر 13 لاکھ 98 ہزار 352 کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار 274 تک جا پہنچی ہے۔
ورونا سے صحتیاب مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار 830 ہوگئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 98 ہزار 444 ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔