کورونا وائرس، دنیا میں 16 کروڑ 79 لاکھ سے زائد افراد متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 16 کروڑ 79 لاکھ 85 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں جبکہ دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 14 کروڑ 93 لاکھ ایک ہزار سے زائد ہیں۔ دوسری جانب اموات کی تعداد 34 لاکھ 87 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 51 لاکھ 79 ہزار سے زائد ہے۔
عالمی اداراے صحت کی رپورٹ کے مطابق امریکہ بدستور کیسسز کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے اور بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 4 ہزار 416 تک پہنچ گئی ہے ۔ بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 69 لاکھ 47 ہزار سے زائد ہے۔ برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 61 لاکھ 21 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔