وفاقی وزیر تعلیم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کورونا کی معمولی علامات ہیں تاہم انشا اللہ جلد ٹھیک ہوجاؤں گا۔

https://twitter.com/Shafqat_Mahmood/status/1397086008596893698

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان سمیت مختلف وزرا اور اراکین اسمبلی کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔جبکہ دوسری جانب کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار839افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 936، خیبرپختونخوا 3 ہزار 970، اسلام آباد 746، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 270 اور آزاد کشمیر میں 532 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 80 ہزار529،خیبرپختونخوا ایک لاکھ 30 ہزار187، پنجاب 3 لاکھ 35 ہزار 577، سندھ 3 لاکھ 10ہزار557، بلوچستان 24 ہزار638، آزاد کشمیر 18 ہزار852 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 512 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔