کورونا وائرس، دنیا میں اموات کی تعداد33لاکھ سے تجاوز

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 15 کروڑ 89 لاکھ70ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔جبکہ عالمی اداراے صحت کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 13 کروڑ 65لاکھ 17ہزار سے زائد ہوچکی ہیں۔جبکہ 33 لاکھ 6 ہزار 746 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ساتھ ہی عال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 91 لاکھ 45 ہزار سے زائد ہے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکہ ہے جہاں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 95 ہزار812 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 34 لاکھ 76 ہزار 781 متاثر ہیں۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 26 لاکھ 62 ہزار سے زائد ہے۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 51 لاکھ 84 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔