کورونا،متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 17 کروڑ 60 لاکھ 47 ہزار سے بڑھ گئی،دنیا

عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 17 کروڑ 60 لاکھ 47 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ 96 لاکھ سے زائد ہیں۔جبکہ 38 لاکھ 691 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 26 لاکھ 25 ہزار سے زائد ہے۔امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 14 ہزار 738 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 43 لاکھ 6 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 93 لاکھ 59 ہزار سے زائد ہے اور 3 لاکھ 67 ہزار 97 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔