کورونا وائرس، دنیا میں مزید 8 ہزار افراد ہلاک

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں مزید 8 ہزار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔جبکہ دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ہیں۔دوسری جانب متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 17 کروڑ 40 لاکھ 52 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 32 لاکھ 43 ہزار سے زائد ہے۔اور 37 لاکھ44 ہزار29 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


تفصِلات کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 12 ہزار366 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 42 لاکھ10 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 89 لاکھ 9 ہزار سے زائد ہے ۔ برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 69 لاکھ 47 سے زائد ہو گئی ہے اور 4 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔