دہلی، فلائٹ میں موجود 52 مسافر کورونا مثبت

بھارتی دارالحکومت دہلی سے ہانک کانگ پہنچنے والے ایک فلائٹ کے 52 مسافروں نے ایئرپورٹ پر حکام کو اس وقت ورطہ حیرت میں ڈال دیا جب ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ایئر لائن وسٹارا کے ذریعے ہانک کانگ پہنچنے والے تمام مسافروں کا بورڈنگ کے وقت کورونا ٹیسٹ منفی تھا اور یہی بات ایئرپورٹ حکام کو حیرت میں ڈال رہی تھی۔

دوسری جانب بھارت میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث خود طبی ماہرین تسلیم کر رہے ہیں کہ ان کا نظام صحت بیٹھ رہا ہے اور وہ کورونا کیسز کے مریضوں کا علاج معالجہ کرنے سے قاصر دکھائی دے رہے ہیں۔اس حوالے سے البتہ ماہرین کا خیال ہے کہ عین ممکن ہے کہ پرواز سے قبل مسافروں کو بھارت میں کووڈ19 ہو گیا ہو جو بورڈنگ کے وقت پتہ نہ چلا ہو کیونکہ ٹیسٹ کرانے کے 72 گھنٹوں کے اندر مسافروں کو بیرون ملک سفر کی اجازت ہوتی ہے۔

دوسری جانب ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق اس امکان کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا ہے کہ ہانگ کانگ کے ہوٹل میں ایک دوسرے کو یہ مرض لگ گیا ہو اور اس بات کا بھی امکان ہے کہ جہاز میں موجود وینٹیلیشن سسسٹم کے فلٹرز کے ذریعے کورونا وائرس نے مسافروں کو متاثر کیا ہو۔
خیال رہے کہ نئی دہلی سے اڑان بھر کر ہانگ کانگ پہنچنے والی فلائٹ میں کل 118 مسافروں کی گنجائش تھی لیکن تاحال ایئرپورٹ حکام نے یہ نہیں بتایا ہے کہ جہاز میں کتنے مسافر سوار تھے البتہ اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 52 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ یہ تمام مسافر 4 اپریل کو ہانک کانگ پہنچے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔