لاک ڈاؤن کریں گے اور نہ اسکول بند ہوں گے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد: ملک میں جہاں اومی کرون کے کیسز کی تعداد تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے، وہیں کورونا کی بڑھتی ہوئی شرح کے باوجود حکومت نے لاک ڈاؤن نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں کووڈ کی شرح بڑھ رہی ہے جسے مانیٹر کررہے ہیں لیکن ہم پاکستان کو اس بار بالکل بھی لاک ڈاؤن نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت لاک ڈاؤن کی متحمل نہیں ہوسکتی۔
وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مزید کہا کہ کووڈ کی وجہ سے اسکولوں کو بھی بند نہیں کیا جائے گا، ملک میں ویکسی نیشن مہم اچھے طریقے سے جاری ہے جب کہ عوام ماسک کا استعمال کریں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔