ماؤنٹ ایورسٹ پرکووڈ 19 کا پہلا کیس رپورٹ
کھٹمنڈو: دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے کے خواہش مند کوہ پیماؤں میں سے ایک میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے۔تفصِلات کے مطابق کورونا وائرس دنیا کے بلند ترین اور سرد مقام ماؤنٹ ایورسٹ پر بھی پہنچ گیا ہے۔تفصِلات کے مطابق ماؤنٹ ایورسٹ پرکووڈ 19 کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔تاہم برطانوی اخبار کے مطابق مارچ 2021 میں طویل عرصے کے بعد ماؤنٹ ایورسٹ کو کوہ پیماؤں کے لیے کھولا گیا تھا۔
اس کے علاوہ دی ٹیلیگراف کے مطابق پہلا کوہ پیما گزشتہ ہفتے بیمار ہوا تھا اور یہ خیال کیا گیا تھا کہ اتنی اونچائی کے نتیجے میں لاحق ہونے والی بیماری سے متاثر ہے لیکن جب اسے بیس کیمپ سے کھٹمنڈو ہیلی کاپٹر سے منتقل کیا گیا تو اس میں ٹیسٹ سے کووڈ کی تشخیص ہوئی۔برطانوی اخبا رکے مطابق ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن غالب امکان یہی ہے کہ بیس کیمپ پر کووڈ کیس کی تشخیص کے بعد ماؤنٹ ایورسٹ پر کوہ پیمائی کا سیزن آگے نہیں بڑھ سکے گا۔