پاکستان، 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.05 فیصد رہی
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 43 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.05 فیصد رہی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 2 ہزار 117 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 59 ہزار 33 ہے۔جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 779 تک پہنچ گئی۔دوسری جانب 8 لاکھ 41 ہزار 241 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 21 ہزار 53 ہے۔
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 81 ہزار 195، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 32 ہزار 549، پنجاب 3 لاکھ 39 ہزار 686، سندھ 3 لاکھ 17 ہزار 665، بلوچستان 25 ہزار 148، آزاد کشمیر 19 ہزار 232 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 578 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔