اسلام آباد ، کورونا کیسز کی شرح 1.8 فیصد سے کم

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح 1.8 فیصد سے کم ہو گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اسلام آباد ضعیم ضیا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں تحریر کیا کہ اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح 1.8 فیصد ہے۔انہوں نے تحریر کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں کورونا کی تشخیص کے لیے 4225 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 80 کیسز کا نتیجہ مثبت رہا۔

پاکستان بھر میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے 73 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 20 ہزار 680 ہوگئی۔ ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 16 ہزار 239 ہوگئی۔
این سی او سی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 482 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 38 ہزار 377، سندھ میں 3 لاکھ 15 ہزار 410، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 31 ہزار 775، بلوچستان میں 25 ہزار 1، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 561، اسلام آباد میں 81 ہزار 7 جب کہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 108 کیسز رپورٹ ہوئے۔


پاکستان بھر میں اب تک ایک کروڑ 31 لاکھ 13 ہزار 393 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55 ہزار 442 نئے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 8 لاکھ 36 ہزار 702 مریض صحت یاب ہوچکے جب کہ 4 ہزار 83 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔