امریکا: کورونا نے نومنتخب رکن کانگریس کی جان لے لی!

نیویارک: امریکی کانگریس کے نومنتخب رکن کورونا وائرس سے چل بسے۔
برطانوی میڈیا کےمطابق 41 سالہ ری پبلکن لوک لیٹلو کی کورونا وبا سے موت کانگریس میں پہلے رکن کی وائرس سے ہلاکت ہے۔
لوک لیٹلو حال ہی میں کانگریس کے رکن منتخب ہوئے تھے اور انہوں نے اتوار کو اپنے عہدے کا حلف اٹھانا تھا۔
کانگریس رکن نے 18 دسمبر کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی جس کے بعد اگلے ہی روز ان کی طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں 23 دسمبر کو انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا اور وہ 29 دسمبر کو انتقال کرگئے۔
امریکی ریاست لوویزیانا کے گورنر جون بیل نے کانگریس رکن کی موت پر ان کی آخری رسوم کے روز ریاست میں پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا۔
ریاست لوویزیانا کے گورنر نے کانگریس رکن کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔
واضح رہے کہ امریکا دنیا بھر میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے جہاں مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ کے قریب اور ہلاکتیں ساڑھے تین لاکھ ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔