بھارت میں کورونا کی تیسری لہر روکنا ناممکن

بھارت میں سفری پابندیاں ہٹانے پر کورونا کی تیسری لہر کا خدشہ درکار ہے۔ماہرین کے مطابق بھارت کورونا کی تیسری لہر کے خطرے میں پڑ سکتا ہے کیونکہ صرف 6 فیصد آبادی کو مکمل طور پر ویکسین لگائی گئی جبکہ تقریبا 22 فیصد آبادی کو کم از کم ایک خوراک لگی ہے۔ہندوستان میں روزانہ نئے کیسز حالیہ ہفتوں میں کم ہو کر تقریبا 40 ہزار رہ گئے ہیں۔ کورونا کیسز میں کمی کی بڑی وجہ سخت لاک ڈاؤن ہے جس میں اب حکومت عوام کو آسانی دے رہی ہے۔

اب بھارت کے اتر پردیش شہر میں حکام 25 جولائی سے سالانہ کنور یاترا تہوار کے انعقاد کے لئے تیاریاں کر رہے ہیں۔
دوسری جانب کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 18 کروڑ 80 لاکھ سے بڑھ گئی جبکہ 40 لاکھ 55 ہزار 963 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔دنیا بھرمیں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 17 کروڑ 20 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ 6 ہزار سے زائد ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔