کورونا کے 2 ہزار سے زائد نئے کیسز، 40 جاں بحق
اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 145 نئے کیسز سامنے آگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 145 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے نتیجے میں مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 57 ہزار 914 ہوگئی۔
اسی طرح کورونا کے مزید 40 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 426 ہوگئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے ایک لاکھ 8 ہزار 913، پنجاب میں 88 ہزار 539، خیبر پختونخوا میں 31 ہزار 217، اسلام آباد میں 14 ہزار 402، بلوچستان میں 11 ہزار 322، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 750 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 717 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
کورونا کے 24 ہزار 262 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک ملک بھر میں 16 لاکھ 52 ہزار 183 ٹیسٹ کیے جاچکے جب کہ ایک لاکھ 78 ہزار 737 مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔