ایک لاکھ 98 ہزار سے زائد شہری کورونا سے شفایاب، فعال کیسز 57 ہزار
اسلام آباد/ کراچی: پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 61 ہزار 917 تک جاپہنچی جب کہ اس وبا سے اب تک 5 ہزار 522 شہری جاں بحق ہوچکے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے وار کم ہونے لگے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 918 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 61 ہزار 917 تک جاپہنچی۔
اس وقت کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 57 ہزار 886 ہے جب کہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار 509 ہوگئی۔
سندھ میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 1لاکھ11ہزار238، پنجاب میں 89ہزار465مریض، خیبرپختونخوا میں 31ہزار669، بلوچستان میں کوروناکے11ہزار405مریض، اسلام آبادمیں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد14ہزار504ہوگئی، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 796 جب کہ آزادکشمیرمیں ایک ہزار 840 افرادکوروناوائرس سےمتاثر ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 47 اموات ہوئیں۔ جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 5 ہزار 522 ہوگئی۔ سندھ میں کورونا کے ایک ہزار 952 مریض جاں بحق ہوچکے، پنجاب 2 ہزار 67مریض، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 130، اسلام آباد میں 157، بلوچستان میں 131 جب کہ گلگت بلتستان میں 39 مریض جاں بحق ہوئے۔
24 گھنٹوں میں کورونا کے 23 ہزار 11 ٹیسٹ کیے گئے۔ مجموعی طور پر اب تک 16 لاکھ 99 ہزار 101 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ ملک بھرکےاسپتالوں میں 307 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں۔ اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد1825 ہے اور 733 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولتیں ہیں۔ اس وقت 2 ہزار 690 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔