کورونا کے فعال کیسز میں بتدریج کمی!

اسلام آباد: پچھلے کئی دنوں سے ملک میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے نئے کیسز اور اموات میں کمی دیکھی جارہی ہے اور پاکستان میں اس وقت اس وبا کے فعال مریضوں کی تعداد گھٹ کر صرف 31 ہزار 405 رہ گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ ایک دن میں ملک بھر میں کورونا کے 21 ہزار 256 ٹیسٹ ہوئے۔ سندھ میں 9 ہزار 571، پنجاب 7 ہزار 38، خیبر پختونخوا ایک ہزار 840، بلوچستان ایک ہزار 302، گلگت بلتستان 106 اور آزاد کشمیر میں 268 کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہوئے۔
24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 1063 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار 288 ہوگئی ہے جن میں سے 2 لاکھ 44 ہزار 883 صحت یاب ہوچکے ہیں، اس طرح ملک بھر میں اس وقت کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 31 ہزار 405 ہے۔ ایک ہزار 179 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جن میں سے 227 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
صوبوں کے لحاظ سے سندھ میں جہاں اب تک سب سے زیادہ ٹیسٹ ہوئے ہیں وہیں مصدقہ مریضوں کی تعداد بھی سب سے زیادہ ایک لاکھ 19ہزار 398 ہے، پنجاب میں 92 ہزار 452، خیبر پختونخوا میں 33 ہزار 724، بلوچستان میں 11ہزار 654، اسلام آباد میں 14 ہزار 963، آّزاد کشمیر میں 2 ہزار 55 اور گلگت بلتستان میں کورونا کے 2 ہزار 42 رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر مزید 27 افراد جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں 10، پنجاب میں8 ، خیبر پختونخوا میں 6، گلگت بلتستان میں 2 اور آزاد کشمیر میں ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔
ملک میں اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 5892 ہوگئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔