دُنیا بھر میں کورونا متاثرین 97 لاکھ سے زائد، اموات 4 لاکھ 91 ہزار سے متجاوز
واشنگٹن/ ماسکو/ نئی دہلی/ تہران: دنیا بھر میں کورونا وبا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے جب کہ امریکا میں ایک دن میں ریکارڈ 40 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 97 لاکھ 17 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 4 لاکھ 91 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
امریکا میں کورونا سے ایک دن میں ریکارڈ تقریبا 40 ہزار کیسز، بھارت میں 17 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔
امریکا 1 لاکھ 26 ہزار سے زائد اموات اور25 لاکھ سے زائد متاثرین کے ساتھ کورونا سے متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے۔
برازیل 55 ہزار سے زائد اموات اور، 12 لاکھ 33 ہزار سے زائد کیسز کے ساتھ دوسرے، روس 8 ہزار سے زائد اموات اور 6 لاکھ 13 ہزار سے زائد کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
بھارت میں کورونا سےاموات 15 ہزارسے زائد اور کیسز تقریبا5ً لاکھ ہوگئے ہیں۔
میکسیکو میں کورونا 25 ہزار سے زائد افراد کی جانیں لے چکا ہے۔ ایران میں کورونا سے مزید 109 اموات، 2ہزار628 کیسزرپورٹ ہوئے جس کے بعد ایران میں کورونا سے اموات 10ہزار سے بڑھ گئیں اور کیسز کی تعداد 2 لاکھ 17 ہزار سے بڑھ گئی۔
بنگلادیش میں کورونا سے مزید40، انڈونیشیا میں 63، افغانستان میں 8 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔