کورونا وبا سے 57 افراد جاں بحق، 3060 نئے مریض!
اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا وائرس نے مزید 57 افراد کی جان لے لی جب کہ 3060 نئے کیسز رپورٹ پوئے۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 58 ہزار 670 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ 3 ہزار 60 افراد میں اس کی تشخیص ہوئی، اس طرح ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5021 فیصد رہی۔
ملک میں کورونا کے مصدقہ مجموعی مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 3 ہزار 612 ہے۔ پنجاب میں 3 لاکھ 34 ہزار 670، سندھ میں 3 لاکھ 9 ہزار 647، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 29 ہزار 883، بلوچستان 24 ہزار583، اسلام آباد میں 80 ہزار418، آزاد کشمیر 18 ہزار 808 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 500 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے مزید 2 ہزار 693 مریضوں نے اس وائرس کو شکست دے دی، اس طرح اب تک ملک میں اس وبا سے شفایاب ہونے والوں مصدقہ مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 20 ہزار 374 ہے۔
کورونا وائرس نے مزید 57 زندگیوں کے چراغ گل کردیے، یوں اب تک اس وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی مصدقہ تعداد 20 ہزار 308 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 9 ہزار 784، سندھ میں 4 ہزار 920، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 950، اسلام آباد 745، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 270 اور آزاد کشمیر میں 532 افراد اس وائرس کے ہاتھوں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
ملک میں اس وقت کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 62 ہزار 917 ہے جن میں سے 4 ہزار 793 کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔