کورونا کے باعث انتقال کرنے والی ڈاکٹر ماہ نور 8 ماہ کی حاملہ تھیں

کورونا کے باعث انتقال کرنے والی ڈاکٹر  ماہ نور 8 ماہ کی حاملہ تھیں۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈینٹسٹ فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند کورونا کے باعث انتقال کرگئیں۔ پاکستان آرمی اور ایئرفورس میں ملازمت کرنے والی فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نورفرزند کورونا کے باعث انتقال کرگئیں۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر ماہ نور کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر ماہ نور فرزند سی ایم ایچ ملیر کینٹ میں زیر علاج تھیں، فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور آرمی اور ائیرفورس میں ملازمت کر رہی تھیں۔پی ایم اے کے مطابق ڈاکٹر ماہ نور 8 ماہ کی حاملہ تھیں اور انہوں نے حاملہ ہونے کے سبب کورونا ویکسینیشن نہیں کروائی تھی،

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔