دنیا، کورونا کیسز کی تعداد 10 کروڑ 43 لاکھ 91 ہزار سے تجاوز

دنیا بھر میں کورونا کے وار عروج پر ہے تفصِلات کے مطابق امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 57 ہزار 856 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 70 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔ جبکہ دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 10 کروڑ 43 لاکھ 91 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور 22 لاکھ 62 ہزار 733 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ خیال رہے کہ بھارت تاحال کورونا کی تباہ کاریوں میں دوسرےنمبر پر شامل ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 635 اور ایک کروڑ 7 لاکھ 78 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔عالمی ادارے صحت کے مطابق دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 62 لاکھ 46 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 58 لاکھ 76 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔