بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 6 لاکھ 62 ہزار سے زائد

دنیا بھرمیں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 16 کروڑ 97 لاکھ سے زائد اور کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 18 کروڑ 53 لاکھ سے بڑھ گئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 16 لاکھ 56 ہزار سے زائد ہے۔اور 40 لاکھ 9 ہزار 191 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 21 ہزار 561 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 46 لاکھ 22 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 6 لاکھ 62 ہزار سے زائد ہے۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 88 لاکھ 55 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔