غسل کعبہ کی روح پرور تقریب کا انعقاد

مکہ مکرمہ: خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
حرمین شریفین کے امور سے متعلق ویب سائٹ کے مطابق روح پرور تقریب میں خانہ کعبہ کو غسل دیا گیا۔ غسل کعبہ کی تقریب میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی نمائندگی کرتے ہوئے دیگر معززین کے ہمراہ حصہ لیا اور خانہ کعبہ کو غسل دینے کی سعادت حاصل کی۔
غسل کعبہ کی تقریب نبی کریم ﷺ کے زمانے سے چلی آرہی ہے۔ نبی کریم ﷺ سال میں دو مرتبہ خانہ کعبہ کو غسل دیا کرتے تھے۔

تقریب میں خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو عرق گلاب، عود اور مشک میں تر تولیوں سے صاف کیا گیا۔ خانہ کعبہ کے فرش کو آب زم زم میں عرق گلاب ملا کر کھجور کے پتوں اور ہاتھوں سے صاف کیا گیا۔
غسل کعبہ سے قبل مطاف کو زائرین سے خالی کرالیا گیا تھا۔ غسل کعبہ کی تقریب 13 اگست کو منعقد ہونا تھی جسے ملتوی کردیا گیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔