عمر شریف کے لیے ایئرایمبولینس کو پاکستان آنے کی اجازت مل گئی

کراچی: کامیڈی کنگ عمر شریف کو علاج کے لیے امریکا لے جانے کے لیے آنے والی ایئر ایمبولینس کو سی اے اے نے پاکستان آنے کی اجازت دے دی۔
سی اے اے نے اداکار عمر شریف کے لیے امریکا سے آنے والی ایئر ایمبولینس کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی۔ سی اے اے کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے ایمبولینس پاکستان آنے کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایئر ایمبولینس 26 ستمبر کی رات 11 بجے کراچی ایئرپورٹ لینڈ کرے گی، جس میں کپتان کے ہمراہ 5 کریو کا عملہ بھی پاکستان آئے گا اور ایئر ایمبولینس جرمنی سے کراچی پہنچے گی۔
سی اے اے کے مطابق عمر شریف کو امریکا لے جانے والی ایئر ایمبولینس کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ ایئر ایمبولینس کی امریکا کے لیے سفر سے قبل کراچی ایئرپورٹ پر ری فیولنگ ہوگی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔