آرمی چیف کی لاہورکور ہیڈ کوارٹرز میں سینئر سرونگ افسران سے ملاقات

لاہور: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج لاہورکور ہیڈ کوارٹرز میں سینئر سرونگ افسران سے ملاقات کی۔
پاک فوج کا شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لاہورکور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران سے ملاقات کی، جنرل (ر) .راحیل شریف بھی ملاقات میں شریک تھے

ملاقات میں آرمی چیف نے پیشہ ورانہ امور، سیکیورٹی صورتحال پر اظہارخیال کیا اور درپیش چیلنجزپر روشنی ڈالی، ترجمان کے مطابق شرکا نے آرمی چیف کومختلف پہلوؤں پرتجاویز دی۔
یاد رہے عید الاضحیٰ کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کھوئی رٹہ سیکٹر کا دورہ کیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔