قومی شناختی کارڈ کے متعلق دل چسپ معلومات!

قومی کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ہر پاکستانی کی پہچان ہے مگر بہت ہی کم لوگ شناختی کارڈ نمبر کی ٹیکنالوجی اور اس کے شناخت کے خودکار نظام سے واقفیت رکھتے ہوں گے.
اگرچه آپ سب لوگ تقریبا روز اپنا شناختی کارڈ دیکھتے ہوں گے لیکن آج تک آپ کو اس پر لکھے 133 ہندسوں کے کوڈ کا مطلب کسی نے نہیں بتایا ہوگا۔
یہ تحریر آپ کو شناختی کارڈ نمبر کے متعلق معلومات فراہم کرے گی۔
*شناختی کارڈ نمبر کے، شروع کے پہلے پانچ نمبر*
ہم مثال کے طور پر ایک شناختی کارڈ نمبر لکھتے ہیں:
15302-*******-*
اس میں سب سے پہلے آنے والا پہلا نمبر یعنی 1 صوبے کی نشان دہی کرتا ہے۔ یعنی جن لوگوں کے شناختی کارڈز کے نمبر 1 سے شروع ہوتے ہیں، وہ لوگ صوبه خیبر پختون خوا کے رہائشی ہیں. اسی طرح اگر آپ کے شناختی کارڈ کا نمبر 2 سے شروع ہورہا ہے، تو آپ فاٹا کے رہائشی ہیں۔ اسی طرح پنجاب کے لیے 3، سندھ کے لیے 4، بلوچستان کے لیے 5، اسلام آباد کے لیے 6، گلگت بلتستان کے لیے 7۔
اس پانچ ہندسوں کے کوڈ میں دوسرے نمبر پر آنے والا ہندسہ آپ کے ڈویژن کو ظاہر کرتا ہے۔ مثال کے طور پر اوپر دیے گئے کوڈ میں دوسرے نمبر پر 5 کا ہندسہ ہے، جو ملاکنڈ کو ظاہر کرتا ہے جب کہ باقی تین ہندسے آپ کے متعلقه ضلع، اس ضلع کی متعلقه تحصیل اور یونین کونسل نمبر کو ظاہر کرتے ہیں۔
*درمیان میں لکھا 7 نمبر پر مشتمل کوڈ*
*****-1234567-*
یه درمیانه کوڈ آپ کے خاندان نمبر کو ظاہر کرتا ہے۔ ہر خاندان کے تمام افراد جو ایک دوسرے سے خونی رشتوں کے تحت جڑے ہوتے ہیں، ان سب افراد کے باہمی تعلق کا تعین اسی درمیانے کوڈ سے ہوتا ہے۔ اسی کوڈ کے ذریعے کمپیوٹرائزڈ شجره یعنی Family Tree تشکیل پاتا ہے۔ *آخر میں – کے بعد آنے والا نمبر
*****-*******-1
یه آخری ہندسه آپ کی جنس کو ظاہر کرتا ہے، مردوں کے لیے یہ نمبر ہمیشہ طاق میں ہوگا، مثال کے طور پر 1,3,5,7,9اور خواتین کے لیے یہ نمبر جفت میں ہوگا، مثال کے طور پر 2,4,6,8۔ اس طرح نادرا کے خودکار نظام کے تحت ہم سب کا قومی شناختی کارڈ نمبر وجود میں آتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔