وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے اسمبلی اجلاس میں تاخیر

لاہور: پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے دوچار۔
صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے لیے ایوان میں گھنٹیاں بجائی گئیں، جس کے بعد پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ایم پی ایز ایوان میں پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار پرویز الہیٰ بھی ایوان میں پہنچ چکے ہیں۔ ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے اراکین بھی اسمبلی میں موجود ہیں، تاہم اجلاس اب تک شروع نہیں ہوسکا ہے۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس شام 4 بجے طلب کیا گیا تھا۔
پی ٹی آئی نے 186 ارکان اسمبلی کو کمیٹی روم میں پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے اور ارکان اسمبلی کو کمیٹی روم سے باہر نہ آنے کی ہدایت کی ہے۔
پنجاب اسمبلی کے احاطے کے مین گیٹ کو تالا لگاکر بند کردیا گیا ہے اور کسی بھی شخص کو اندر سے باہر یا باہر سے اندر آنے نہیں دیا جارہا۔
تحریک انصاف کے پاس 188 ارکان جب کہ مسلم لیگ ن کو 180 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
تحریک انصاف کے دو ارکان دوست مزاری اور چوہدری مسعود ملک اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے۔
چوہدری مسعود ترکیہ میں ہیں جب کہ دوست مزاری ڈپٹی اسپیکر کی ذمے داریاں نبھارہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔