سیاسی کارکنوں میں تصادم، فائرنگ سے زخمی بچہ دم توڑگیا

کراچی: شہر قائد کے علاقے نیوکراچی میں 2 سیاسی جماعتوں کے کارکنان میں تصادم کے دوران فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا 12 سالہ بچہ 4 روز تک موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔
جمعے کی شب سیکٹر الیون جے میں 2 سیاسی جماعتوں کے کارکنان میں تصادم کے دوران فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا 12 سالہ عبدالرحمان ولد عبدالغفور 4 روز تک موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد پیر کی دوپہر جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد مقتول بچے کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔
فائرنگ سے 12 سالہ عبدالرحمان ولد عبدالغفور، 16 سالہ عبدالرحمان ولد اسماعیل اور 40 سالہ شریف زخمی ہوئے تھے۔
پولیس نے محمد یوسف کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی اور اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت واقعے کا 24/75 مقدمہ درج کرلیا تھا۔ مقدمے میں 2 ملزمان کو نامزد اور15 سے 20 صورت شناس ملزمان کو نامزد کیا تھا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔