چین میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے بڑی تباہی

بیجنگ: موسمی تغیرات کے باعث دُنیا بھر میں بڑے پیمانے پر نقصانات سامنے آرہے ہیں، چین میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے بڑی تباہی مچادی، متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، ڈیمز کو بھی نقصان پہنچا۔
چین کے شمال مغربی صوبوں میں ہونے والی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے چند تاریخی مقامات سمیت کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں، ڈیمز کو بھی نقصان پہنچا جن کی مرمت کا کام جاری ہے۔
آفات سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے، 17 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا، متاثرہ علاقوں میں سیکڑوں کارکن امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

مقامی میڈیا سے کئی افراد کے لاپتا ہوجانے کی اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔