چین: رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 15 افراد ہلاک

بیجنگ: دوست ملک چین کے شہر ناجنگ کی رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے۔
بیرون ملک کے میڈیا کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ رات گئے پیش آیا۔ آگ سے 44 افراد زخمی ہوگئے۔ حکام کا ابتدائی تحقیقات میں کہنا ہے کہ آگ رہائشی عمارت کی پہلی منزل پر لگی، جہاں الیکٹرک بائیکس رکھی ہوئی تھیں۔
آگ بجھانے کے عمل میں 25 فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔