طلاق یافتہ والدین کے بچوں میں فالج کا خطرہ زیادہ ہونے کا انکشاف

ٹورنٹو: طلاق یافتہ والدین کے بچوں میں ایک نئی تحقیق کے دوران فالج کا خطرہ زیادہ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
جریدے PLOS One میں شائع شدہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان عمر رسیدہ افراد میں فالج کا خطرہ 61 فیصد زیادہ ہوتا ہے جن کے بچپن یا نوعمری میں والدین طلاق لے چکے ہوں۔
محققین نے کہا کہ اس صورت حال میں فالج کے خطرے کی سطح ذیابیطس اور ڈپریشن جیسے عوامل کے برابر ہے۔
سرکردہ محقق اور اونٹاریو کی ٹنڈیل یونیورسٹی میں سائیکالوجی کی لیکچرر، میری کیٹ شلکے نے نیوز ریلیز میں کہا کہ فالج سے وابستہ زیادہ تر معروف عوامل جیسے سگریٹ نوشی، جسمانی غیرفعالیت، کم آمدن اور تعلیم، ذیابیطس، ڈپریشن کو بھی اگر نظرانداز کیا جائے تو والدین کی طلاق بڑی عمر میں فالج ہونے کے خدشات 61 فیصد زیادہ کردیتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔