چائلڈ پورنوگرافی کے بین الاقوامی گروہ کا کارندہ سیالکوٹ سے گرفتار!

سیالکوٹ: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سیالکوٹ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ارسلان نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق انٹرپول نے ملزم سے متعلق معلومات پاکستان کو دی تھیں، جس پر کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کیا گیا۔
ملزم امریکا سے آپریٹ کرنے والے ایک بین الاقوامی گروہ کے ساتھ رابطے میں تھا جو کم عمر بچوں کی فحش ویڈیوز فروخت کرتا ہے۔
ملزم سے فحش ویڈیو اور تصاویر کی صورت میں 225 جی بی ڈیٹا برآمد ہوا ہے اور انٹرپول سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں ملزم سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔