دھاندلی الزامات مسترد، کمشنر راولپنڈی جھوٹ بول رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کمشنر پنڈی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لیاقت چٹھہ نے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق جھوٹ بولا ہے، میں ان کے الزامات کی تردید کرتا ہوں۔
نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا کہ میری کمشنر راولپنڈی سے انتخابات کے معاملے پر کبھی کوئی گفتگو نہیں ہوئی، انہوں نے میرا نام لے کر جھوٹ بولا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کمشنر راولپنڈی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر یا الیکشن کمیشن پر لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہے اور الیکشن کمیشن کے کسی عہدے دار نے الیکشن نتائج کی تبدیلی کے لیے کمشنر راولپنڈی کو کبھی بھی کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔
سکندر سلطان راجا نے مزید کہا کہ کسی بھی ڈویژن کا کمشنر نہ تو ڈی آر او، آر او یا پریذائیڈنگ آفیسر ہوتا ہے اور نہ ہی الیکشن کے کنڈکٹ میں اس کا کوئی براہ راست کردار ہوتا ہے، تاہم الیکشن کمیشن اس معاملے کی جلد از جلد انکوائری کروائے گا۔
سکندر سلطان راجا نے مزید کہا کہ کمشنر راولپنڈی سے جولائی 2023 میں بات ہوئی تھی، اس کے علاوہ ایک مرتبہ ان سے رابطہ جب راولپنڈی کے نتائج آچکے تھے، اس کے بعد شام کو ان کی فون کال آئی، انہوں نے کوئی بات کرنی تھی لیکن الیکشن پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔