چیونگم دل کی صحت کے لیے مفید قرار

لندن: نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے چقندر، پالک یا کیل جیسی سبزیاں کھانے کے بعد ببل گم چبانا بلڈپریشر کم کرنے اور دل کو محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے، ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے۔
پتوں والی سبزیاں اور جڑ والی سبزیاں نائٹریٹس سے بھرپور ہوتی ہیں، جو دل کی صحت کے لیے نہایت مفید سمجھی جاتی ہیں۔ یہ نائٹریٹس جسم میں ایک ایسا عمل شروع کرتے ہیں جو خون کی نالیوں کو پھیلاتا ہے، خون کی روانی بہتر بناتا ہے اور پٹھوں کو توانائی زیادہ مؤثر انداز میں پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ یہ عمل بلڈپریشر کو نمایاں طور پر کم کرسکتا ہے، جس سے ہارٹ اٹیک اور فالج (اسٹروک) جیسے جان لیوا خطرات میں بڑی حد تک کمی آسکتی ہے۔
تاہم اس فائدے کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ نائٹریٹ ایک اور کیمیکل نائٹرائٹ میں تبدیل ہو اور یہ کام منہ میں موجود مخصوص بیکٹیریا انجام دیتے ہیں۔
کنگز کالج لندن اور یونیورسٹی آف ریڈنگ کے سائنس دان اس تبدیلی کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے طریقے تلاش کررہے تھے۔ تحقیق کے دوران انہوں نے دریافت کیا کہ میٹھی (شوگر والی) چیونگم اس عمل کو بہتر بناسکتی ہے۔
دل اور خون کی نالیوں کے ماہر اینڈریو ویب نے کہا کہ ہم نے پہلے یہ دیکھا تھا کہ جب گریپ فروٹ جوس کو چقندر کے جوس کے ساتھ پیا جائے تو تھوک کی تیزابیت کم ہوجاتی ہے جس سے نائٹریٹ کا نائٹرائٹ میں تبدیل ہونا متاثر ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسی لیے ہم نے یہ جانچنے کا فیصلہ کیا کہ اگر تھوک کی تیزابیت بڑھائی جائے تو کیا نائٹریٹ سے نائٹرائٹ بننے کا عمل مزید تیز ہوسکتا ہے۔
تحقیق میں رضاکاروں کو چقندر کے جوس کا ایک شاٹ پلانے کے بعد کئی گھنٹوں تک چیونگم چبانے کو کہا گیا۔ کچھ افراد کو زیادہ شوگر کی مقدار اولی جیونگم دی گئی جب کہ دوسروں کو دی جانے والی چیونگم شوگر فری تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔