کراچی میں 17 اگست سے تیز بارش کا امکان

کراچی: شہر قائد میں کل سے تیز بارشوں کی پیش گوئی کردی گئی۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون ہوائیں 16 اگست سے سندھ میں داخل ہوں گی۔
سردار سرفراز کے مطابق شہر بھر میں 17 سے 19 اگست کے دوران بارش کا امکان ہے، کراچی میں گرج چمک کے ساتھ زیادہ تر معتدل بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ شہرِ قائد کے چند مقامات پر تیز بارش بھی ہوسکتی ہے۔
دھیان رہے کہ بدھ جمعرات کی نصف شب اور جمعرات کی صبح کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی، محکمہ موسمیات نے شہر میں 16 سے 19 اگست تک بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی سمیت حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں بھی ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔