کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان

شہر قائد کراچی میں آج صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 27.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 23 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔