کورونا پھیلانے کے سوا نیب پر سارے الزام لگ چکے، چیئرمین نیب

لاہور: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب پر کورونا پھیلانے کے الزام کے سوا سارے الزام لگ چکے ہیں۔
تقریب سے خطاب میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں، تنقید ضرور کریں لیکن حقائق اور قانون کو دیکھ کر کریں، کرپشن کے خاتمے کی کوشش پر الزامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، نیب سے متعلق نیب کا موقف بھی جان لینا چاہیے۔ نیب پر کورونا پھیلانے کے الزام کے سوا سارے الزام لگ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 90 فیصد کیسوں کا مجھے علم نہیں ہوتا کس کے خلاف ہے، الزام تراشی کے باوجود نیب اپنا کام جاری رکھے گا، اگر ہمیں فیصلے کرنے کا اختیار ہوتا تو سارے کیس نمٹادیتے، پلی بارگین قانون میں موجود ہے اور اجازت عدالت دیتی ہے، زبردستی پلی بارگین ثابت کرنے پر سزا کے لیے خود کو پیش کروں گا، نیب جب بھی پلی بارگین کرتا ہے قانون کے مطابق کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتنےالزامات لگ چکے جواب دینے کا وقت نہیں ملتا، اگر نیب نے زیادتی کی ہے تو عدالت سے رجوع کیا جاسکتا ہے، نیب کا ادارہ کرپشن کے خاتمے کے لیے وجود میں آیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔