چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور آرمی چیف کو نشان امتیاز ملٹری عطا

اسلام آباد: صدارتی محل میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا گیا۔
ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اعلیٰ فوجی قیادت کو اعزازات دیے۔
تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور دیگر وزرا نے بھی شرکت کی۔
خیال رہے کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی جگہ جنرل عاصم منیر نے نئے آرمی چیف کے طور پر کمان سنبھالی تھی جب کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ریٹائر ہونے والے جنرل ندیم رضا کی جگہ نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے طور پر ذمے داریاں سنبھالی تھیں۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے اعلیٰ عہدوں کے لیے دو سینئر ترین جنرلز کا انتخاب کیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔