چاہت فتح علی خان کی بسنت منانے کیلئے لاہور آمد، تصاویر وائرل

لاہور: اپنے منفرد انداز میں گلوکاری سے شہرت پانے والے چاہت فتح علی خان بسنت منانے کے لیے لاہور پہنچ گئے۔
حکومت کی جانب سے 6 فروری سے 8 فروری تک لاہور میں بسنت منانے کی اجازت دی گئی ہے جس کے بعد لاہور کا آسمان آج کل رنگ برنگ پتنگوں سے سجا ہوا ہے۔
بسنت کے فیسٹیول کو لاہوریے بھرپور انداز میں منارہے ہیں، جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جارہی ہیں۔
ایسے میں سوشل میڈیا پر مشہور چاہت فتح علی خان بھی پیچھے نہ رہے اور بسنت منانے لاہور پہنچ گئے۔
اس حوالے سے چاہت فتح نے اپنی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی ہے، جس میں انہیں پتنگوں کو اٹھا کر ڈانس کرتے دیکھا گیا ہے۔
صرف اتنا ہی نہیں بلکہ چاہت فتح نے بسنت کے رنگوں کی مناسبت سے تیز گلابی رنگ کا لباس بھی زیب تن کیا ہوا ہے۔
چاہت فتح علی خان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے، جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔