نوجوان نسل میں نشے کا بڑھتا ہوا رجحان
سدرہ شاہد
نشے کا آغاز عام طور پر تفریحاً کیا جاتا ہے۔کسی بھی گھرانے کو اچانک یہ خبر ملے کہ ان کا بچہ نشہ کرتا ہے تو
یہ خبر والدین پر بجلی بن کر گرتی ہے کیونکہ نشے کی لت ایسا روگ ہے جو اس کے شکار فرد کو ہی نقصان نہیں پہنچاتی بلکہ پورے گھرانے کی خوشیاں اور سکون کو برباد کردیتی ہے۔ نشہ کرنے والے اپنے نشے کی عادت کو کافی عرصے تک اپنے گھر والوں سے چھپانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ جب اہل خانہ کو مریض کے نشے کا علم ہوتا تو…