براؤزنگ پاکستان

پاکستان

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کا استعفیٰ منظور

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کا بطور پارٹی سیکریٹری جنرل استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔ اپنے بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرا استعفیٰ منظور کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر، کیس…

کراچی چڑیا گھر کی مادہ بنگال ٹائیگر چل بسی

کراچی: شہر قائد کے چڑیا گھر میں مادہ بنگال ٹائیگر چل بسی۔ کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) حکام کے مطابق مرنے والی مادہ بنگال ٹائیگر کی عمر 30 سال تھی، جس کی طبعی موت ہوئی ہے۔ کے ایم سی حکام نے بتایا کہ مادہ بنگال ٹائیگر کی عمریں…

مہمند: ایف سی ہیڈکوارٹرز پر خوارج کا حملہ ناکام، 4 دہشت گرد جہنم واصل

راولپنڈی: مہمند میں سیکیورٹی فورسز نے ایف سی ہیڈکوارٹرز پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنادیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گردوں نے 6 ستمبر کو علی الصبح مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز…

کراچی پولیس کے مزید 12 اہلکار دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر معطل

کراچی: ان دنوں ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے والے کراچی پولیس کے افسر و اہلکار پر معطلی کی تلوار لٹکتی نظر آتی ہے۔ کراچی پولیس کے سربراہ نے آئی جی سندھ کی ہدایت پر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر تین خواتین سمیت مزید 12 اہلکاروں کو معطل کردیا۔ کراچی پولیس…

ڈیجیٹل دہشتگردی زیادہ خطرناک، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچاسکتی، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل دہشت گردی اور ففتھ جنریشن وار روایتی دہشت گردی کے برعکس زیادہ خطرناک اور پیچیدہ ہے، لیکن جب تک ہم متحد رہیں گے، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچاسکتی۔ آرمی چیف جنرل عاصم…

کارساز حادثہ کیس: لواحقین نے نتاشہ کو معاف کردیا، ضمانت منظور

کراچی: مقامی عدالت نے کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ کی ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی جب کہ منشیات ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے ملزمہ کے خلاف کیس کی…

یوم دفاع پاکستان آج بھرپور جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

راولپنڈی: یوم دفاع پاکستان بھرپور جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، اس مناسبت سے جی ایچ کیو میں 6 ستمبر کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں وزیراعظم بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔ اس موقع پر دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت…

سینیٹ سے اسلام آباد میں بلااجازت جلسے پر قید کی سزا کا بل منظور

اسلام آباد: سینیٹ نے اسلام آباد میں پُرامن جلسے جلوس کے انعقاد کا بل منظور کرلیا، اب اسلام آباد کے موضع سنگنجانی یا کسی بھی ایسے علاقے میں جلسہ جلوس کیا جاسکے گا جہاں حکومت اجازت دے گی، حکومتی اجازت کے بغیر جلسہ جلوس کرنے یا اس میں شامل…

بچوں کی اسمگلنگ کا کیس: صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی: مقامی عدالت نے بچوں کی اسمگلنگ کے کیس میں معروف سماجی کارکن صارم برنی کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔ سٹی کورٹ کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی یسریٰ اشفاق نے بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی…

آخری خارجی کے خاتمے تک جنگ ہوگی، جنرل فیض نے آئینی حدود سے تجاوز کیا، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نے کہا ہے کہ جنرل فیض حمید نے ذاتی فائدے کے لیے مخصوص سیاسی عناصر کے ایماء پر قانونی و آئینی حدود سے تجاوز کیا۔ پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف…