براؤزنگ پاکستان

پاکستان

الیکشن کمیشن اجلاس، عام انتخابات ہر صورت 8 فروری کو کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات ہر صورت 8 فروری کو ہی کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم…

الیکشن کمیشن کا 8 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد: 8 فروری کو عام انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے عام تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق عام…

باجوڑ میں فائرنگ سے پی ٹی آئی امیدوار ریحان زیب جاں بحق

باجوڑ: پی ٹی آئی کے نوجوان لیڈر اور قومی و صوبائی نشستوں سے الیکشن میں حصہ لینے والے آزاد امیدوار ریحان زیب خان خیبر پختون خوا کے ضلع باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔ ڈی پی او باجوڑ کاشف ذوالفقار نے بتایا کہ صدیق آباد…

عوام پر پھر بجلی گرادی گئی، 5.62 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری

اسلام آباد: عوام پر ایک بار پھر بجلی گرادی گئی اور بجلی کی قیمت میں 5.62 روپے فی یونٹ مزید اضافہ کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت چیئرمین وسیم مختار کی سربراہی میں کی، جس…

9 مئی مقدمات: شیخ رشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع، واپس جیل روانہ

راولپنڈی: 9 مئی مقدمات میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شیخ رشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت کی، اس سلسلے میں…

سندھ حکومت کا 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

کراچی: 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر حکومتِ سندھ نے عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ سندھ حکومت کی جانب سے یومِ کشمیر 5 فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل وفاقی حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر 5…

توشہ خانہ ریفرنس: عمران، بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید، سابق وزیراعظم 10 سال کیلئے نااہل

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ریفرنس میں 14، 14 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدم موجودگی میں…

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری

اسلام آباد: گرانی کے ستائے اور بجلی کے بھاری بھر کم بلوں تلے دبے عوام پر ایک اور بار بجلی گرانے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا میں اکتوبر تا دسمبر 2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست جمع کروادی ہے، جس…

سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود کو دس، دس سال قید کی سزا

راولپنڈی: آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں 10، 10 سال قید کی سزا سنادی۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔ فاضل جج نے بانی پی ٹی آئی اور…

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں ہلکی بارش کا امکان

کراچی: شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد…