براؤزنگ پاکستان

پاکستان

وزارت عظمیٰ کے امیدواروں شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی جمع

اسلام آباد: وزارت عظمیٰ کے لیے ن لیگ کے صدر شہباز شریف اور پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے۔ لیگی رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے ہمراہ شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پارلیمنٹ ہاؤس چیمبر…

قومی اسمبلی: ایاز صادق اسپیکر اور غلام مصطفیٰ شاہ ڈپٹی اسپیکر منتخب

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ایاز صادق نئے اسپیکر منتخب جب کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے غلام مصطفیٰ شاہ بھاری اکثریت سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے۔ انتخاب کے دوران قومی اسمبلی اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے نعرے بازی…

ن لیگ کیساتھ ایم کیو ایم کا حکومتی بینچ پر بیٹھنے کا فیصلہ، معاہدہ طے

اسلام آباد: ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی میں حکومتی بینچز پر بیٹھنے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے ساتھ باقاعدہ معاہدہ طے پاگیا۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان اہم اجلاس ہوا، جس میں معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ تین نکات پر مشتمل…

نئے وزیراعظم کا انتخاب 3 مارچ کو ہوگا، شیڈول جاری

اسلام آباد: ملک کے نئے وزیراعظم کا انتخاب اتوار 3 مارچ کو عمل میں آئے گا۔ شیڈول کا اجرا کردیا گیا۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے وزیراعظم کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے مطابق وزیراعظم کا انتخاب اتوار 3 مارچ کو ہوگا۔ وزیراعظم کے لیے…

سندھ میں رین ایمرجنسی نافذ، کراچی میں کل نجی و سرکاری اداروں میں ہاف ڈے

کراچی: شہر قائد میں کل بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر سندھ حکومت نے سرکاری اور نجی اداروں میں ہاف ڈے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت شہر میں ممکنہ بارش سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ویڈیو…

یونیورسٹی روڈ پر فائرنگ، فوڈ ڈیلیوری رائیڈر جان کی بازی ہارگیا

کراچی: شہر قائد میں یونیورسٹی روڈ پر فائرنگ سے فوڈ ڈیلیوری رائیڈر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر فائرنگ کا واقعہ مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود گلشن اقبال بلاک 4 اے میں پیش آیا۔ ایس پی فرحت کمال نے بتایا کہ مقتول فوڈ…

کراچی میں جمعہ کی صبح سے ہفتے کی رات تک بارش متوقع

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں جمعہ کی صبح سے ہفتے کی رات تک ہلکی تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر، ایئرپورٹ، گلشن حدید، اسٹیل ٹاؤن اور گڈاپ میں ژالہ باری کا امکان ہے، شہر میں ٹھنڈی اور خشک…

قومی اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھالیا، اسپیکروڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل ہوگا

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کا انعقاد ہوا، جس میں نومنتخب اراکین نے حلف اٹھالیا، جس کے بعد اجلاس کل صبح 10 بجے تک ملتوی کردیا گیا، حلف برداری کے بعد سنی اتحاد کونسل کی جانب سے نعرے لگائے گئے۔ افتتاحی اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق…

گوادر میں طوفانی بارشیں، متعدد علاقے زیر آب، شہریوں کی نقل مکانی

گوادر: بلوچستان کے ساحلی حصے گوادر اور ملحقہ علاقوں میں کئی گھنٹوں تک ہونے والی طوفانی بارش نے نظام زندگی مفلوج کردیا۔ گزشتہ روز سے جاری موسلادھار بارش کی وجہ سے گوادر میں ہنگامی صورت حال پیدا ہوگئی، شہر میں 185 ملی میٹر تک ہونے والی بارش…

بلوچستان اسمبلی کا پہلا اجلاس، نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا۔ بلوچستان کی بارہویں اسمبلی کا پہلا اجلاس بدھ کو ہوا، صوبائی اسمبلی کے اجلاس کیلئے انتظامات مکمل کیے گئے۔ اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اسپیکر جان محمد…