براؤزنگ پاکستان

پاکستان

سائفر کیس سے عمران خان اور شاہ محمود قریشی بری

اسلام آباد: عدالت عالیہ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کردیا۔ اپیلیں سننے والے بینچ میں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل تھے۔ بینچ نے آج سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا…

کراچی میں بجلی کی 14 گھنٹوں تک طویل لوڈشیڈنگ، عوام بے حال

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک کی جانب سے بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور بجلی بندش کا دورانیہ 14 گھنٹوں تک جاپہنچا ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں لیاری، کیماڑی، سرجانی، لیاقت آباد، کورنگی، نیوکراچی، اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ…

صحافی عمران ریاض کو حج پر روانہ ہونے سے روک دیا گیا

اسلام آباد: صحافی اور یوٹیوبر عمران ریاض کو حج پر جانے سے روک دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق صحافی و یوٹیوبر عمران ریاض کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روانگی سے روک دیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران ریاض حج پر روانہ ہورہے تھے۔ واضح…

ہائی ٹمپریچر وارننگ، پی آئی اے حج پرواز کی ریاض میں ہنگامی لینڈنگ

ریاض: پی آئی اے کی حج پرواز کو ہائی ٹمپریچر کی وارننگ کے باعث ہنگامی طور پر ریاض ایئرپورٹ پر لینڈ کرالیا گیا۔ پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے حج پر جانے والے ایک مسافر نے بتایا کہ دوران پرواز طیارے میں دھماکے کی آواز سنی گئی، دھماکے کی اطلاع…

پٹرول 4.74، ڈیزل 3.86 اور مٹی کا تیل 1.87 روپے سستا

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون سے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے فی لیٹر…

بجلی کی قیمت میں 3 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافہ

اسلام آباد: غریب عوام پر ایک بار پھر انتہائی بے دردی کے ساتھ بجلی گرادی گئی۔ بجلی کی قیمتوں میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اضافہ کردیا، جس کے نتیجے میں صارفین پر 34 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا نے بجلی مہنگی…

کشیدگی کم کرنی ہے تو عمران منہ بند رکھیں، خواجہ آصف

اسلام آباد: سینئر سیاست دان اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے مشورہ دیا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کو کشیدگی کم کرنی ہے تو اس جماعت کے بانی اپنا منہ بند رکھیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا مجیب الرحمان سے متعلق ٹوئٹ سے پیچھے ہٹنے…

وفاق، صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 2709ارب مختص کرنے کی تجویز

اسلام آباد: آنے والے نئے مالی سال 2024-25 کے لیے مجموعی طور پر وفاق اور صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 2709 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ آئندہ بجٹ کے لیے سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن…

ملکی تاریخ کا سب سے بڑا بحری جہاز کراچی پورٹ پر لنگرانداز

کراچی: ملکی تاریخ کا سب سے بڑا بحری جہاز کراچی پورٹ پر لنگرانداز ہوگیا، کنٹینر بردار بحری جہاز MSC ANNA گہرے پانی کے ٹرمینل ساؤتھ ایشیا پاکستان پر لنگرانداز ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق لنگرانداز ہوئے غیر ملکی جہاز MSC ANNA کی لمبائی 400…

سابق وزیراعظم عمران خان 9 مئی کے دو مقدمات سے بری

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سانحہ 9 مئی سے متعلق تھانہ شہزاد ٹاؤن کے دونوں مقدمات سے بری کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ناکافی…