براؤزنگ پاکستان

پاکستان

وفاقی کابینہ سے آپریشن عزم استحکام کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے آپریشن عزم استحکام کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کابینہ نے نیشنل ایکشن پلان کے ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے ایپکس…

مخصوص نشستوں کا مقدمہ: الیکشن رُکوانے کی کوشش پی ٹی آئی نے کی، چیف جسٹس

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ جب آئین کے الفاظ واضح ہیں تو ہماری کیا مجال ہم تشریح کریں، کیا ہم پارلیمنٹ سے زیادہ عقلمند یا ہوشیار ہوچکے…

قرض سے نجات کیلئے رائیونڈ محل، بنی گالہ، بلاول ہاؤس عطیہ کیے جائیں، مصطفیٰ کمال

اسلام آباد: سابق ناظم کراچی، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال نے ملک کو قرضوں سے نجات دلانے کا نسخہ پیش کردیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت بجٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے…

فلاحی اسپتالوں کے لیے ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے فلاحی اسپتالوں پر سیلز ٹیکس لگانے کی حمایت کردی۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا جس میں کمیٹی نے خیراتی اور فلاحی اسپتالوں پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی…

نئے بجلی ٹیرف متعارف: گھریلو صارفین پر 200 تا ہزار روپے ماہانہ فکس چارجز عائد

اسلام آباد: بجلی کے صارفین پر مزید برق گرادی گئی۔ صارفین پر ماہانہ 200 تا ہزار روپے فکس چارجز عائد کردیا گیا جب کہ تجارتی صارفین پر مقررہ چارجز میں 300 فیصد اور صنعتی استعمال پر 355 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیپرا نے…

بجٹ پر ڈیڈلاک: پی پی مطالبات منظوری تک غیر مشروط حمایت سے پیچھے ہٹ گئی

اسلام آباد: وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان بجٹ کے معاملے پر ڈیڈلاک برقرار ہے جب کہ پی پی کی جانب سے مطالبات کی منظوری تک غیر مشروط حمایت سے معذرت کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے…

سانگھڑ: سفاک وڈیرے نے کھیت میں داخل ہونے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ ڈالی

سانگھڑ: اپنے کھیت میں داخل ہونے پر سنگ دل وڈیرے نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی، پولیس نے بااثر وڈیرے کے بجائے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ وڈیرے نے پہلے ملازمین کے ہمراہ اونٹ پر تشدد کیا، پھر بھی غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو تیز دھار آلے سے اونٹ…

سندھ کا بجٹ پیش: کم از کم تنخواہ 37 ہزار، تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ

کراچی: سندھ کا مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش کردیا گیا۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اویس قادر شاہ کی صدارت میں شروع ہوا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 3 ہزار 56 ارب روپے کا بجٹ انگریزی میں پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے…

حکومت بے اختیار، اس سے کیا مذاکرات کریں، عمران خان

راولپنڈی: سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت سے کیا مذاکرات کریں، ان کے پاس تو اختیار ہی نہیں، پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دینے والے ججز پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، بجٹ نے تنخواہ دار طبقے کی کمر توڑ دی، پارٹی میں گروپ بندی کرنے والوں کو…

پنجاب: 5 ہزار 446 ارب کا بجٹ پیش، سو یونٹ والوں کو مفت سولر سسٹم ملیں گے

لاہور: پنجاب اسمبلی میں صوبے کا مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش کردیا گیا۔ بجٹ تقریر کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ آج اس حکومت کا پہلا ٹیکس فری بجٹ پیش کیا جارہا ہے، پنجاب میں ترقی کا آغاز ہوگیا ہے۔ وزیر خزانہ…