براؤزنگ پاکستان

پاکستان

پیپلز پارٹی کے وقار مہدی سندھ سے سینیٹ کی نشست پر کامیاب

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار وقار مہدی سندھ سے سینیٹ کے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہوگئے ہیں، انہیں 111 ووٹ ملے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر کے انتقال کے باعث سینیٹ کی خالی نشست پر آج ضمنی الیکشن ہوئے، جس میں پی پی نے میدان…

این آئی سی وی ڈی کراچی میں اربوں کی کرپشن، تحقیقات نیب سے اینٹی کرپشن سندھ کو منتقل

کراچی: قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) میں ہونے والی اربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات نئے آرڈیننس کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) سے اینٹی کرپشن سندھ کو منتقل کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نیب کراچی نے چیف سیکریٹری سندھ سے کرپشن…

وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا اہم دورہ

اسلام آباد: آج وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کے ہمراہ انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہیں ملکی سیکیورٹی صورت حال پر مفصل بریفنگ…

بھارت سے بے دخل پاکستانی بچوں کے علاج کی ذمے داری آرمی چیف نے سنبھال لی

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دوران علاج بھارت سے نکالے گئے دل کے عارضے میں مبتلا دو پاکستانی بچوں کے علاج کی ذمے داری اُٹھالی۔ بھارت کی جانب سے پہلگام واقعہ کے بعد انسانیت کو فراموش کرتے ہوئے دل کے عارضے میں مبتلا دو پاکستانی بچوں…

سلامتی کونسل کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تحفظات، پاک بھارت پر سفارتی راستے اپنانے پر زور

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت پر فوجی تصادم سے بچاؤ اور سفارتی راستے اپنانے پر زور دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق…

گڈانی: بیٹے کو بچاتے ہوئے اسپیشل فرد بھی ڈوب کر جاں بحق

کراچی: گڈانی میں ساحل سمندر پر سیر و تفریح کے لیے فیملی کے ساتھ جانے والا اسپیشل پرسن بیٹے کو بچاتے ہوئے خود بھی ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ کراچی کے علاقے بنارس کٹی پہاڑی کے رہائشی کریم شاہ کا 12 سال کا بیٹا عبید سمندر میں نہاتے ہوئے…

بھارتی آبی جارحیت: چناب میں پانی کی آمد میں 29 ہزار کیوسک کمی

لاہور: جنونی بھارت کی آبی جارحیت زور پکڑ گئی، جس کے باعث دریائے چناب میں پانی کی آمد صرف 5300 کیوسک رہ گئی ہے۔ واپڈا کے اعداد و شمار کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی آمد 29 ہزار 300 کیوسک کم ہوکر 5300 کیوسک رہ گئی ہے۔ اعداد و شمار کے…

کراچی میں صبح ہلکی بارش، خشک ہوائوں سے مزید بارش کے امکانات کم ہوگئے

کراچی: محکمۂ موسمیات نے کراچی میں بارش ہونے یا نہ ہونے سے متعلق نئی پیش گوئی کردی۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں مں آج صبح فجر کے وقت تیز ہواؤں اور بادلوں کے باعث ہلکی بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا تھا۔ محکمۂ موسمیات کی جانب سے پیر کو شام کے…

ابدالی ویپن کے بعد پاکستان کا الفتح میزائل کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد: پاکستان نے ابدالی ویپن سسٹم کے بعد آج ایک اور میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق الفتح میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا، "ایکس انڈس" مشق کے تحت فائر کیے گئے الفتح میزائل کی رینج 120 کلومیٹر ہے،…

پاکستان میں دہشت گردوں کیلئے بھارتی سہولت کاری، شواہد سامنے آگئے

اسلام آباد: پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بھارتی سہولت کاری کے مستند شواہد سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے بھارتی فوج اور ایجنسیاں پوری طرح متحرک ہیں، جہلم سے گرفتار دہشت گرد مجید کے موبائل فون اور ڈرون…