براؤزنگ پاکستان
پاکستان
مردان: طوفانی بارشیں، چھتیں گرنے سے خواتین، بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق
مردان: طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، مردان میں ہونے والی طوفانی بارش سے مکان کی چھت گرگئی۔
پولیس کے مطابق یہ حادثہ مردان کے علاقے سوکئی میں پیش آیا، جہاں کمرے کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق…
بلوچستان: 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
کوئٹہ: بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا، گورنر ملک عبدالولی کاکڑ نے تمام صوبائی وزرا سے حلف لیا۔
بلوچستان کابینہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقد ہوئی، گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے 14 رکنی کابینہ سے ان کے…
راولپنڈی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 صحت مند بچوں کی پیدائش
راولپنڈی: خاتون نے 6 صحت مند بچوں کو جنم دے دیا، ان جڑواں بچوں میں چار بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال راولپنڈی میں ہزارہ کالونی کے رہائشی وحید کی اہلیہ نے 6 صحت مند بچوں کو جنم دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا…
21 قومی، صوبائی نشستوں کیلئے ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے
اسلام آباد: ملک میں قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات21 اپریل کو منعقد ہوں گے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوکر شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گی۔ ضمنی انتخابات کے لیے تمام تر…
کراچی: خودکُش حملے میں غیر ملکی محفوظ، دو دہشت گرد ہلاک
کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر ہونے والے خودکُش حملے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ ایک سیکیورٹی گارڈ دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔
ایس ایس پی ملیر طارق مستوئی کے مطابق گاڑی پر خودکُش حملہ ہوا ہے،…
ملک کو بحران سے نکالنے اور سیاسی دانش و پختگی کی ضرورت ہے، صدر زرداری
اسلام آباد: صدر پاکستان آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنے کی ضرورت ہے۔
اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ نے عمران خان کے حق میں اور آصف زرداری کے…
فیض آباد دھرنا: معاہدہ پہلے ہوا اور وزیراعظم شاہد خاقان کو بعد میں دکھایا گیا، احسن اقبال
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کی جانب سے فیض آباد دھرنا کمیشن سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق احسن اقبال نے انکشاف کیا کہ تحریک لبیک کے ساتھ معاہدہ پہلے کیا گیا اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بعد میں…
کراچی میں آج تیز بارش کا امکان ختم، بوندا باندی متوقع
کراچی: شہر قائد میں اثر انداز ہوئے بغیر بارش کا نیا سسٹم ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں کی طرف چلا گیا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق اب کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ تیز یا موسلادھار بارش کے امکانات نہیں، تاہم دن بھر مطلع جزوی ابرآلود…
نوشکی سانحے میں ملوث ملزمان کی شناخت، 4 مشتبہ افراد زیر حراست
کوئٹہ: کچھ روز قبل نوشکی میں مسافروں کو بس سے نکال کر اغوا کرنے کے بعد قتل کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی۔
پولیس کے مطابق نوشکی میں 12 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوسکے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے…
حکومت کے پاس ایکس کی بندش کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، وزارت داخلہ
اسلام آباد: وزارت داخلہ نے سوشل سائٹ ایکس (ٹوئٹر) کی بندش سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع کروادی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کی بندش کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ وزارت داخلہ نے عدالت میں…