براؤزنگ پاکستان

پاکستان

گھوٹکی سے تعلق رکھنے والے صحافی طفیل رند قاتلانہ حملے میں جاں بحق

گھوٹکی: میرپور ماتھیلو پریس کلب کے جنرل سیکریٹری طفیل رند قاتلانہ حملے میں جاں بحق۔ پولیس کے مطابق طفیل رند بچوں کو اسکول چھوڑنے جارہے تھے کہ ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی، طفیل رند پر میرپور ماتھیلو کے علاقے جروار روڈ مسوواہ پر فائرنگ کی…

بھاگ کر شادی کرنے والوں کا نکاح نامہ رجسٹرڈ نہ کرنے کا حکم

راولپنڈی: گھر سے بھاگ کر کورٹ میرج یا لو میرج کرنے کا نکاح نامہ رجسٹرڈ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سرکلر جاری کردیا گیا۔ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ نے ضلع کچہری راولپنڈی میں کورٹ میرج یا لو میرج کے نکاح نامے رجسٹرڈ کرنے پر پابندی…

پنجاب میں دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات رواں سال دسمبر میں کروانے کا فیصلہ کرلیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت 4رکنی بینچ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد…

اورکزئی میں آپریشن: لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید، 19 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی: اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل اور سیکنڈ ان کمانڈ میجر سمیت 11 جوان شہید ہوگئے جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 19 خوارج مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انٹیلی جنس…

شکارپور: ریلوے ٹریک پر دھماکا، ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر زخمی

شکارپور: گاؤں سلطان کوٹ کے نزدیک ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ پولیس کے مطابق ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس متاثر ہوئی اور اس کے 4 مسافر زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل…

معرکۂ حق میں بھارت پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گراسکا،ترجمان پاک فوج

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ مؤثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے، پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہے، نہ…

مشتاق احمد سمیت صمود فلوٹیلا کے مزید 131 ارکان کی رہائی

عمان: جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو اسرائیل کی قید سے رہا کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے سابق پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد سمیت گلوبل صمود فلوٹیلا کے مزید 131 ارکان کو ڈی پورٹ کردیا، جس کے بعد ان لوگوں کو اردن پہنچادیا گیا۔…

وزیراعظم کا دورہ: ملائیشیا کیساتھ گوشت تجارت 20 کروڑ ڈالرز تک بڑھانے پر اتفاق

کوالالمپور: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دونوں وزرائے اعظم نے پاک ملائشیا تجارت میں اضافے پر اتفاق کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اس وقت ملائیشیا کے سرکاری دورے پر…

سندھ: پولیو ویکسین سے انکاری والدین کی سمز اور شناختی کارڈ بند کرنے پر غور

کراچی: صوبہ سندھ میں پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے خلاف کارروائی پر غور کیا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جمعہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں پولیو کے خاتمے سے متعلق اجلاس کی صدارت کی، اس دوران انہوں نے کہا…

فلسطین میں جنگ بندی کے قریب، صدر ٹرمپ کے شکر گزار ہیں: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ جنگ بندی کے لیے 20 نکاتی امن منصوبے پر فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے مثبت جواب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ، فلسطین میں جنگ بندی کے قریب ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے…