براؤزنگ تازہ ترین
تازہ ترین
8 دہشت گردی مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی دہشت گردی کے 8 مقدمات میں ضمانت میں توسیع ہوگئی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی سمیت دہشت گردی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں جج راجا جواد…
25 مئی کو یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا جائے گا
اسلام آباد: 25 مئی کو یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا جائے گا، اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ شہدائے پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت 25 مئی کو یہ دن منایا جائے گا۔
اس دن کے منانے کا مقصد شہداء کی لازوال…
عدالت عالیہ کا شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم
راولپنڈی: پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں شیریں مزاری کی نظربندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم دیتے…
عمران کی امریکی خاتون رکن کانگریس سے مدد مانگنے کی آڈیولیک
اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی امریکی کانگریس خاتون میکسین مور واٹرز کے ساتھ زوم میٹنگ سے متعلق ہوش رُبا انکشافات سامنے آئے ہیں۔
عمران خان کے زُوم میٹنگ نے تمام راز فاش کردیے۔ پی ٹی آئی چیئرمین مبینہ آڈیو…
نیب سے وزیراعظم شہباز شریف آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں بے گناہ قرار
لاہور: نیب نے وزیراعظم شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں بے گناہ قرار دے دیا۔
قومی احتساب بیورو کی رپورٹ کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کے ٹھیکے میں بدعنوانی کے کوئی ثبوت نہیں ملے، سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا نہ شہباز شریف نے…
عمران کی گھر کی تلاشی دینے کیلیے حکومت کے سامنے شرائط
لاہور: پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے گھر کی تلاشی کے لیے پولیس نے سرچ وارنٹ حاصل کرلیے جب کہ حکومتی کمیٹی کے پی ٹی آئی قیادت سے مذاکرات ختم ہوگئے، عمران خان نے گھر کی تلاشی دینے کے لیے حکومت کے سامنے شرائط پیش کردیں۔
کمشنر لاہور کی…
بلوچستان: ژوب میں امیر جماعت اسلامی کے قافلے پر خودکُش حملہ
ژوب: بلوچستان کے علاقے ژوب میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا ہے۔
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم کے مطابق سراج الحق پر بلوچستان میں خودکُش حملہ ہوا ہے اور حملہ آور مارا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سراج الحق…
جناح ہاؤس حملے کی مذمت کرتا ہوں، اس سے ملک کی بدنامی ہوئی، عمران خان
لاہور: پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جناح ہاؤس حملے سے ملک کی بدنامی ہوئی، مذمت کرتا ہوں، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جناح ہاؤس حملے کی…
عمران کو 9 مئی کے واقعات کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے، صدر علوی
اسلام آباد: صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان کو 9 مئی کے واقعات کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی بھی ہونی چاہیے۔
اُن کا کہنا…
ملک امین اسلم نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں
لاہور: بلین ٹری سونامی منصوبے کے سربراہ اور سابق وزیر ملک امین اسلم نے بھی پی ٹی آئی جو خیرباد کہہ دیا۔
ملک امین اسلم نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ایک ایجنڈے نے پارٹی کو ہائی جیک کیا، اس پر پارٹی کو جواب دہ ہونا پڑے…