براؤزنگ تازہ ترین

تازہ ترین

آڈیو لیکس، انکوائری کمیشن کا بھی سپریم کورٹ بینچ پر اعتراض

اسلام آباد: عدالت عظمیٰ میں مبینہ آڈیو لیکس کمیشن کے معاملے پر انکوائری کمیشن نے سیکریٹری کے ذریعے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروادیا۔ جواب جمع کراتے ہوئے انکوائری کمیشن نے چیف جسٹس کی سربراہی میں مقدمہ سننے والے بینچ کے تین ججز پر اعتراض…

حکومت آڈیولیک کمیشن بینچ کے تینوں ارکان پر معترض

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عدالت عظمیٰ میں آڈیولیک کمیشن کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے لیے بینچ کے 3 ارکان پر اعتراض کرتے ہوئے نیا بینچ بنانے کی استدعا کردی۔ مرکزی حکومت نے متفرق درخواست آڈیولیک کمیشن کے خلاف درخواستوں کے مقدمے میں جمع…

وزیراعظم کا آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے رابطہ، پروگرام کی تکمیل کیلیے درخواست

اسلام آباد: آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے رابطہ کرکے آئی ایم ایف پروگرام بحالی میں ڈیڈلاک ختم کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔ وزارت خزانہ کے آئی ایم ایف سے گزشتہ 4 ماہ…

ملکی معیشت کے استحکام کے لیے کوشاں ہیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک ملک میں اسلامک فنانس کے فروغ کے لیے بھرپور کوشش کررہا ہے اور…

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں

کراچی: سندھ کے سابق گورنر اور پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ آج شاید میری آخری سیاسی پریس کانفرنس ہے، میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی…

علی زیدی کا پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

کراچی: سابق حکمراں جماعت پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی نے بھی پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ علی زیدی نے ایک ویڈیو بیان میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کافی سوچ بچار کے بعد سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی کے…

عمران کی رپورٹس میں شراب، کوکین کا بے دریغ استعمال سامنے آیا، وزیر صحت

کراچی: سابق وزیراعظم عمران خان کی میڈیکل رپورٹ میڈیا کے سامنے پیش کردی گئی۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جمہوری حکومت میں ہر دستاویز پبلک دستاویز ہوتی ہے، گرفتاری کے بعد عمران…

فردوس عاشق اعوان کا بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے بھی پارٹی سے راہیں جدا کرلیں۔ فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں شرپسندوں کی کارروائیوں کی وجہ سے پی ٹی آئی چھوڑ رہی ہوں۔ انہوں نے…

یومِ تکریم پر شہدا کو قوم کا خراج عقیدت، جی ایچ کیو میں مرکزی تقریب

راولپنڈی/ اسلام آباد: ملک بھر میں آج یومِ تکریم شہداء پاکستان منایا جارہا ہے، جس میں قوم شہداء پاکستان کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔ اس مناسبت سے مرکزی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی آرمی چیف جنرل عاصم منیر…

بڑی وکٹ گرگئی، شیریں مزاری پی ٹی آئی اور سیاست سے کنارہ کش

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی صف اول کی خاتون رہنما شیریں مزاری نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ سینئر سیاست دان شیریں مزاری نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ اب میرے بچے، والدہ اور میری صحت ترجیح ہے، آج سے میں پی ٹی آئی یا کسی بھی…