براؤزنگ تازہ ترین
تازہ ترین
عمران کو آرمی چیف سے متعلق بیان پر نتائج بھگتنا ہوں گے، بلاول بھٹو
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کل عمران خان نے توہین عدالت کی ہے اور آرمی چیف پر الزامات لگائے ہیں، اگر یہ بیان عمران خان نے دیا ہے تو آئین کے تحت انہیں نتائج بھگتنا ہوں گے۔
انہوں نے قومی اسمبلی میں…
گنڈاپور دو نمبر آدمی، ساری رات کوہسار کمپلیکس میں معافیاں مانگتا رہا، وزیر دفاع
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور ساری رات کوہسار کمپلیکس میں معافیاں مانگتا رہا، ہم نہیں پوچھتے یہ خود ہی پوچھ لیں وہ کیا کرتا رہا، گنڈاپور دو نمبر آدمی ہے، اس پر بھروسہ نہ کریں۔
یہ بات انہوں نے قومی اسمبلی…
اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں 2 فیصد کمی کا اعلان
کراچی: شرح سود میں دو فیصد کمی کردی گئی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔
بینک دولت پاکستان کے اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ کم کرکے 17.5 فیصد کردیا ہے، اس سے قبل پالیسی ریٹ 19.5 فیصد تھا۔
اسٹیٹ…
اسلام آباد ہائیکورٹ: پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں کا جسمانی ریمانڈ معطل
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے معطل کردیا۔
ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کے وکیل نے…
پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیے گئے۔
بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد نے گرفتار ساتھیوں کے پروڈکشن آرڈرز جاری کروانے کے لیے اسپیکر سے چیمبر میں ملاقات کی۔ پی ٹی آئی وفد میں داوڑ کنڈی…
بجلی کی قیمت 1.74 روپے فی یونٹ مزید بڑھادی گئی
اسلام آباد: غریب عوام پر پھر برق گرادی گئی، حکومت نے بجلی مزید مہنگی کردی، قیمت میں 1.74 روپے فی یونٹ کا اضافہ کردیا گیا۔
حکومت کی جانب سے بجلی مہنگی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے بعد قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ہوگیا۔ بجلی کی…
کل پارلیمنٹ میں جو ہوا اس پر ہر صورت ایکشن ہوگا، اسپیکر ایاز صادق
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے پارلیمنٹ کے احاطے سے ہونے والی گرفتاریوں پر ایکشن لینے کا اعلان کردیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ نے گزشتہ رات کے واقعے پر بات کی جس پر ایاز صادق نے کہا کہ کل رات پارلیمنٹ میں…
علی امین گنڈاپور 8 گھنٹے غائب رہنے کے بعد منظرعام پر آگئے
پشاور: خیبر پختون خوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور 8 گھنٹے غائب رہنے کے بعد منظرعام پر آگئے اور ان سے ٹوٹے ہوئے رابطے بھی بحال ہوگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا علی امین گنڈاپور رات دیر گئے اسلام آباد سے پشاور کے لیے…
رؤف حسن کی غیر ملکی فرد کیساتھ پاکستان مخالف گفتگو منظرعام پر آگئی
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل رؤف حسن اور بھارتی تجزیہ نگار راہول رائے چوہدری کی پاکستان کے خلاف گفتگو منظرعام پر آگئی۔
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل رؤف حسن کے امریکی صحافی رائن گرِم، بھارتی صحافی کرن تھاپر، مائیکل کوگل مین کے بعد…
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع لینے سے معذرت
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی مدت ملازمت میں توسیع لینے سے معذرت کرلی۔
نئے عدالتی سال کے آغاز پر سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کے بعد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔
صحافی نے…